سیاسی جماعتیں خواتین امیدواروں کی حوصلہ افزائی کریں،مقررین

July 15, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن نے یو این عورت کے اشتراک سے ’’خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت اور حلقہ انتخاب و انتخابی تشدد‘‘کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس سے سندھ کمیشن کی چیئرپرسن نزہت شیریں، سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ بقا ءاللہ انڑاور جسٹس ماجدہ رضوی نےخطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو خواتین سیاسی امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ، پاکستان سیڈا کا رکن ہونے کے پیش نظر اس بات کا پابند ہے کہ وہ عورتوں کے خالف امتیازی قوانین کا خاتمہ کر کے ان کو مردوں کے مساوی حقوق فراہم کرے گا،عورتوں کے خلاف ہونے والے ہر قسم کے تشدد کی موثر روک تھام کر کے ان کو سیاسی عمل میں متحرک کرے گا،انہوں نے کہا کہ سندھ کمیشن کی جانب سے منعقد کردہ سیمینار کا بنیادی مقصد بھی یہی تھا کہ خواتین سیاسی امیدواروں کے بنیادی مسائل، ا تخابی عمل، حلقہ انتخاب اور الیکشن کے دوران ہونے والے تشدد کو سمجھا جائے اور خواتین سیاسی امیدواروں کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز کی بھی سیاسی عمل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔