سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل کریں، وزیراعلیٰ

July 15, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں سندھ کی نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ انکی الیکشن مہم کے دوران بھرپور طریقے سے مدد اور تعاون کے حوالے سے دن رات کوشاں ہے، تمام سیاسی جماعتوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے، کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں مثلاً جلسے یا کارنر میٹنگز کے انعقاد سے قبل متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مطلع کرکے اجازت حاصل کریں تاکہ انھیں بھرپور سیکورٹی فراہم کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان اور پرامن انتخابات سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔