فتو عبدالرحیمہ سے جرائم پیشہ اور منشیات فروش گرفتار، عمائدین کا اظہار اطمینان

July 15, 2018

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے فتو عبدالرحیمہ میں پولیس نے آپریشن کرکے چوری، رہزنی اور منشیات کے کاروبار میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ علاقے کے جنرل کونسلر عبدالغنی، حاجی حیات خان اور دیگر معززین نے علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنے اور امن کی بحالی پر چوکی انچارج شاہ پور کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے چوکی انچارج کو علاقے کے معززین کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ چوکی انچارج نے دن رات ایک کرکے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردیا ہے ۔