امیدواروں کی حفاظت کریں گے، نگراں وزیراعظم کی کوئٹہ آمد، تعزیت کیلئے شہباز اور عمران کا بھی دورہ

July 16, 2018

کوئٹہ‘اسلام آباد(ایجنسیاں)سانحہ مستونگ میں شہداء کی تعداد149ہوگئی‘متاثرین سے اظہاریکجہتی کیلئے حکومت اور اہم اپوزیشن قیادت بلوچستان میں جمع ‘ نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی ہدایت پر اتوار 15جولائی کو ملک بھر میں سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم سوگ منایا گیا،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہا ،ملک بھر میں شہداءکےدرجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب کااہتمام کیا گیااور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہ بیٹھنے اور وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک شہیدسراج رئیسانی کے خاندان سے اظہار تعزیت کے لئے ساراوان ہاؤس کوئٹہ گئے اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،پشتونخواہ ملی عواملی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں بھی شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کیلئے اتوار کو ساراوان ہاؤس گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی حکومت کی طرف سے سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکوں کے شہداءکی یاد میں ملک بھر میںاتوار کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سانحہ مستونگ ،بنوں اور پشاور کے علاقہ یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خود کش حملوں پر سوگ منایا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہے‘سانحہ مستونگ،پشاور اوربنوں بم دھماکے کے شہداءکی یاد میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم سوگ منایاگیا، کوئٹہ ،مستونگ ،قلات ،سبی ،سمیت صوبے کے دیگر علا قو ں میں فضاء انتہائی سوگوار رہی جبکہ سیاسی ومذہبی جما عتو ں نے سانحہ مستونگ کے پیش نظر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے 3 دن کیلئے انتخابی مہم معطل کردی ہے ۔ سروان ہاوس میں شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اوردیگر شہداءکی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کی شاہراہیںسنسان ،ٹریفک معمول سے کم اورکاروباری وتجارتی مراکز بند رہے‘ وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک ساروان ہاؤس گئے اور شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت کی۔جسٹس (ر) ناصر الملک نے اتوا ر کو کمبا ئنڈملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )کوئٹہ کابھی دورہ کیا اورسانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے زیرعلاج افراد کی عیادت کی ۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی ،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری اورنگران وفاقی وزیرریلوے خورشید روشن بروچہ بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،پشتونخواہ ملی عواملی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں بھی شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کیلئے اتوار کو ساراوان ہاؤس گئے جہاں انہوںنے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رئیسانی نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاند ان سے تعزیت اورہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے شہداءکی بلندی درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔علاوہ ازیں مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 149 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 186افراد زخمی ہیں۔ڈی سی مستونگ قائم خان لاشاری نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 18افراد کی میتیں انکے لواحقین اسپتال نہیں لائے تھے تاہم دھماکے کے شہدا اور زخمیوں کا ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خود کش دھماکے میں شہد ہونے والے افراد کے لواحقین معاوضے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔