گوری سے شادی کے بعد پیار اور قسمت دونوں مل گئیں، شاہ رخ خان

July 17, 2018

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر سامنے آئے نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے شائقین کو ان سے سوال پوچھنے کا موقع دیا۔جس کے بعد مداح ان سے مزاحیہ اور معلوماتی سوالات پوچھتے نظر آئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک مداح سے شاہ رخ سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے اتنی جلدی شادی کیوں کرلی؟جس پر شاہ رخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھائی لو اور لک (پیار اور قسمت) کبھی بھی آجاتے ہیں، اور یہ دونوں گوری کے ساتھ زندگی میں جلدی ہی مل گئے‘۔

مداحوں سے بات چیت کے دوران شاہ رخ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں؟ جس پر اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ ’لوگوں کے دلوں میں ہیں‘۔ایک مداح نے تنقیدی انداز میں شاہ رخ سے ان کی عمر پوچھی تو اداکار نے کہا کہ وہ اس کے لیے وکی پیڈیا چیک کرلیں۔ایک مداح نے کہا کہ وہ اب تک اتنے ہنڈسم کیسے ہیں؟اس پر انہوں نے بتایا کہ ’کیا کروں؟ میں پیدا ہی ایسا ہوا تھا‘۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اس وقت ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں کام کررہے ہیں جو دسمبر میں ریلیز ہوگی۔اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا اور کترینہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

شاہ رخ سے ان دونوں اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بھی سوال پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’بہت خوبصورت تجربہ ہے، اس کے علاوہ یہ دونوں دوست بھی ہیں تو اور مزہ آتا ہے‘۔فلم ’زیرو‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔