عبدالوحید قریشی 50سال سے شہر کی خدمت کررہے ہیں،محمد حنیف شیخ

July 17, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی زون وسطی کے امیر اور ناظم انتخاب محمد حنیف شیخ نے کہا ہے کہ عبدالوحید قریشی شہر کی 50سال سے خدمت کررہے ہیں، پورا حیدرآباد ان کے کردار اور خدمات کا اعتراف کرتا ہے، ان کی کامیابی حیدرآبادکی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار صوبائی اسمبلی 66 عبدالوحید قریشی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عبدالوحید قریشی حیدرآباد کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں‘ اپنے پرائے سب ان کے خلوص اور کام کا اعتراف کرتے ہیں‘ عبدالوحیدقریشی نے بلدیہ کی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے 16 نئے اسکول تعمیر کرائے‘ سول اسپتال میں نئے بچہ وارڈ بلڈنگ تعمیر کرائی‘ مخدوش تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت کرائی‘ تھانے اور کورٹ کچہریوں میں ستم رسیدہ لوگوں سے تعاون کیا، شعائر اسلام کی بالادستی، تحریک ختم نبوت ﷺ، قانون توہین رسالت کا نفاذ کے لیے تاریخی جدوجہدکی ہے۔