پودوں کو پانی فراہم کرنے والا روبوٹ متعارف

July 17, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

سائنس دان ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو سورج کی حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پودوں کو روشنی کی جانب منتقل کردیتا ہے اور ساتھ ہی انہیں پانی و ہوا کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔

یہ روبوٹ پودوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے پانی فراہم کرے گا جبکہ دھوپ اور ہوا کی کمی کی صورت میں پودوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی منتقل کرسکتا ہے۔

روبوٹ بنانے والی معروف کمپنی نے گھر کے پودوں کی دیکھ بحال اور اسے بروقت پانی دینے کے لیے کیکڑے کی شکل کا ایک روبوٹ تیار کیا ہے۔

چھ ٹانگوں والے اس روبوٹ پر سورج مکھی کی طرح کا پھول بنا ہوا ہے جبکہ زیریں حصے میں پانی رکھنے کی گنجائش بھی ہے۔

اسے سورج مکھی سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے۔

امریکا میں اس کی قیمت 949 ڈالر ہے اور اسے پہلی مرتبہ ایک سال قبل آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا تھا ۔