نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہوگا

July 18, 2018

نگراں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت آج ہو گا ، اجلاس میں فاٹا اصلاحات پر اہم فیصلہ کیا جائے گا ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسوں کی جیل میں سماعت سے متعلق نوٹی فکیشن واپس لینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

نگراں وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن گیارہ بجے طلب کیا ہے جس کے لیے نو نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے ، اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہوگا اور انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

کابینہ کو ملک میں امن و امان کی صورت حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دے گی، فاٹا اور پاٹا کو وفاقی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔