صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کی ضمانت میں توسیع

July 18, 2018

ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیئے جانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والے ن لیگی رہنماؤں کی ضمانت میں 28 جولائی تک کیلئے توسیع کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے درخواستوں پر سماعت کی، اس دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ سٹی پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے دوران رکاوٹ ڈالنے پر چوہدری تنویر، ملک ابرار، دانیال چوہدری اور حنیف عباسی سمیت دیگر کے خلاف پولیس اور نیب کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ۔