بی آر ٹی کیس تحقیقات کیلئے نیب کے حوالے

July 19, 2018

پشاور ہائیکورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کیس میں محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کیس تحقیقات کے لیے نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹنے آج بی آر ٹی کیس میں محفوظ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے بی آر ٹی کیس میں تحقیقات کا معاملہ نیب کے حوالے کر دیا ہے اور ریمارکس دیئے ہیںکہ یہ منصوبہ جون میں مکمل کرنے کا کہا گیا تھا تو کیوں مکمل نہیں ہوا؟

عدالت نے استفسار بھی کیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں اضافہ کیوں کیا گیا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے چند ماہ قبل پشاور ریپڈ ٹرانسپورٹ بس منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہ کرنے اور منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دارٹرانس پشاور کمپنی کےسی ای اوالطاف اکبر درانی کو قرار دیتے ہوئے عہدے سے فارغ کر دیا تھا ۔