مقبوضہ کشمیر میں بہت مشکل صورتحال، اقوام متحدہ کو غور کرنے کی ضرورت ہے، تہمینہ جنجوعہ

July 20, 2018

اسلام آباد (آ ئی این پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں بہت مشکل صورتحال ہے، اقوام متحدہ کو غور کرنیکی ضرورت ہے،ا قوام متحدہ رپورٹ میں کشمیریوں کی قربانیاں بیان کی گئی ہیں، بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود مقبو ضہ کشمیر میں انسا نی حقو ق با رے اقوا م متحدہ کی رپورٹ کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے، ا قوام متحدہ رپورٹ میں کشمیریوں کی قربانیاں بیان کی گئی ہیں، برہان وانی کی شہادت نے اقوام متحدہ کمشنر کو خاموشی توڑنے پر مجبور کیا،مقبو ضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحا فی شجاعت بخاری کو بہادری سے صحافت کرنے پر شہید کر دیا گیا، ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کو تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ ا قوام متحدہ کو کشمیر کی صورتحال پر غور کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں مستند رپورٹنگ نہیں کرتا، شجاعت بخاری کو بہادری سے مسند صحافت کرنے پر شہید کر دیا گیا، بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود مقبو ضہ کشمیر میں انسا نی حقو ق با رے اقوا م متحدہ کی رپورٹ کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے، برہان وانی کی شہادت نے اقوام متحدہ کمشنر کو خاموشی توڑنے پر مجبور کیا، بھارت نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے،بھارت اس رپورٹ کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے بھارتی اعتراضات کو مسترد کیا گیا ہے ، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے رپورٹ کی تائید کی ہے، کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، رپورٹ پر اعتراضات مسترد ہونے کے بعد بھارت خود کو تنہا محسوس کر رہا ہے، وزارت خارجہ اور پاکستان کشمیر کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھاتا ہے۔