پیپلزپارٹی اوراے این پی کوبطورجماعت خطرہ ہے،نگراں وزیر داخلہ

July 21, 2018

کرا چی(جنگ نیوز)نگراں وزیر داخلہ اعظم خان نے کہاہےکہ پیپلزپارٹی اوراے این پی کوبطورجماعت خطرہ ہے، نگراں وزیرداخلہ کی تفصیلی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں رات 10بجکر 5منٹ پر پیش کی جائے گی۔ جیو ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اعظم خان نے کہا کہ اسفند یار ولی ، بلاول بھٹو زرداری ، اکرم درانی، آفتاب شیرپائو، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو خطرات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نظریاتی بنیادوں پر بطور جماعت اے این پی اور پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ فوج کے ایک یا دو اہلکار پولنگ اسٹیشن میں تعینات ہوں گے،پولنگ اسٹیشن میں تعینات فوجیوں کو مجسٹریٹ کا اختیار نہیں دیا۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ کی تفصیلی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں رات 10 بجکر 5 منٹ پر پیش کی جائے گی، پروگرام کے میزبان سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔