پشاور ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ

July 21, 2018

پشاور کے باچاخان ایئر پورٹ پر ایک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں رن وے کے قریب پہنچ گئیں۔

ایئرپورٹ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے بذریعہ ایمبولینس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ ہیلی کاپٹر کس کی ملکیت تھا اور زخمی ہونے والے افراد کون تھے۔