امریکا، جھیل میں ڈوبنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، ایک ہی خاندان کے 9 افراد شامل

July 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا میں ایک جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ بتائی گئی ہے۔ ان سترہ میں سے نو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ یہ افراد ریاست میسوری کے شہربرانسن کے نواح میں واقع جھیل ٹیبل راک میں کشتی کی سیر پر تھے کہ انہیں اچانک اونچی لہروں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حادثے میں بچ جانے والی خاتون ٹیا کولمین نے بتایا کہ اُس کے مختلف گیارہ رشتہ دار پکنک کے لیے آئے ہوئے تھے اور اُن میں سے نو ڈوب گئے۔ ہلاک شدگان میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر لائف جیکٹس بھی موجود نہیں تھیں۔