صاف شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات یقینی بنائینگے،وزرائے اعلیٰ پنجاب وبلوچستان

July 22, 2018

لاہور(خصوصی نمائندہ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کی تعزیت کیلئے سروان ہاؤس گئے۔ نگران وزیراعلیٰ نے نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کے بھائی نوابزادہ لشکری رئیسانی، بیٹے جمال خان رئیسانی اور دیگر اہل خانہ سے نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت پر سوگوا خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سراج رئیسانی کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔زرائے اعلیٰ پنجاب وبلوچستان نے عزم ظاہر کیا کہ صاف شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات یقینی بنائینگے،وزیر اعلی پنجاب نے سراج رئیسانی و دیگرشہداء کے لواحقین سے تعزیت کی، مستونگ متاثرین کیلئے1 کروڑ امداد کا بھی اعلان کیا،نگران وزیراعلی پنجاب نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے دیگر افراد کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورسانحہ مستونگ کے متاثرین کیلئے ایک کروڑ کی مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔