لندن میں اداکارجیف گولڈ بلم کا25فٹ اونچامجسمہ نصب

July 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

فلم جراسک پارک کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پرلندن ٹاور برج کے احاطے میں اداکارجیف گولڈ بلم کا25فٹ اونچامجسمہ نصب کر دیا گیا۔

دیوہیکل ڈائنوسارز کی دہشت پر مبنی مشہور زمانہ فلم جراسک پارک کے مداحوں نے جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم کی سلور جوبلی کے موقع پر فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکارجیف گولڈ بلم کا دیوہیکل مجسمہ نصب کر دیا ہے۔

بیٹھنے کے انداز میں بنایا گیا یہ مجسمہ حقیقت سے قریب تر دکھائی دے رہاہے جبکہ مداح اس مجسمے کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔