پی ٹی آئی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی، پرویز محمود

July 23, 2018

نیو کاسل(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنما ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا ہے کہ25جولائی کو تحریک انصاف مخالفین کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ،عمران خان کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ عوامی طاقت سے پاکستان کے وزیراعظم بنے گئے۔25 جولائی کو پاکستانی عوام ووٹ کی پرچی سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا پاکستان میں مختلف حلقوں میں 50 لاکھ کشمیری آباد ہیں ہماری کشمیری کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ 25جولائی کو تحریک انصاف کو ووٹ دیں۔ عمران خان وزیراعظم بن کر مسئلہ کشمیر حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںگے۔ انہوں نے کہا سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مودی کی دوستی میں مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا تھا۔ 25 جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا جس کےبعد پاکستان میں کرپشن سے پاک ، ترقی کی نشان عوام دوست حکومت سامنے آئے گی۔