نواز شریف کو شدید نوعیت کا کوئی مرض لاحق نہیں ،پمز

July 24, 2018

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو اس وقت کسی قسم کا شدید نوعیت کا مرض لاحق نہیں ہے ،یہ بات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز کے پانچ رکنی بورڈ نے اپنی رپورٹ میںکہی ۔

رپورٹ سے قبل پمز کے پانچ رکنی بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور نوازشریف کا تفصیلی معائنہ کیا ،میڈیکل بورڈ نے طبی معائنے کے بعد جو رپورٹ دی اس کے مطابق نوازشریف کو شدید نوعیت کا کوئی طبی مسئلہ نہیں ہے ۔

پمزاہسپتال کے میڈیکل بورڈ میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قدیر ، کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد نعیم ملک ، نیفرولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل تنویر ، گیسٹرواینٹرولوجی کے سربراہ ڈاکٹر مشہود علی اور پروفیسر جنرل میڈیسن ڈاکٹر شاہ جی احمد صدیقی شامل تھے ۔

میڈکل بورڈ نے نواز شریف کے جسم میں پانی کی کمی کے باعث اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کےخون کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے ہیں جن میں سے بیشترکی رپورٹ معمول کے مطابق صرف یوریا کی مقدار معمول سے زیادہ ہے جس کے لئے دوا تجویز کر دی گئی ہے۔