پی ٹی آئی نےالیکشن نظام کو درست قراردے دیا

July 26, 2018

پی ٹی آئی نےالیکشن نظام کو درست اورنتائج کو بہت امید افزا قراردے دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


پی ٹی آئی رہ نما اسد عمر کا کہناہےکہ عمران خان کی لیڈر شپ میں قوم پر دنیا فخر کرے گی، نتائج سے متعلق اعتراضات پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ چار ڈبے کھلوانا چاہتی ہے یا آٹھ الیکشن کمیشن کو شکایات کا جواب دینا چاہیے۔

کراچی میں برتری کے باوجود شمیم نقوی نے نتائج کے اجرا میں تاخیر کو سازش قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ دھاندلی نہیں ہورہی لیکن رزلٹ روک کرسازش ضرورکی جارہی ہے، نتائج کیوں نہیں جاری کیے جارہے؟

رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے کراچی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کا صفایا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی جیت رہی ہے، کراچی میں کلین سوئیپ کررہے ہیں ۔

قومی اسمبلی کے برتری کا ٹرینڈ سامنے آنے پر عمران خان نے ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا، دوپہر بارہ بجے بنی گالہ میں حکومت سازی پر مشاورت کے بعد عمران خان لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پنجاب میں بھی حکومت سازی کےلیے تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔