فخر زمان دنیا کا 16 واں بہترین بیٹسمین

July 29, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر فخرزمان کیرئیر میں پہلی بارٹاپ 20 بیٹسمین کی فہرست میںشامل ہوگئے ،وہ 24 ویں سے16ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

آئی سی سی نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد ٹاپ بیٹسمین ،ٹاپ ٹیم، ٹاپ آلرائونڈرز اور ٹاپ بولرز پر نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق فخر زمان کو زمبابوے سیریز میں515رنز اسکور کرنے پر 24ویں پوزیشن سے 8درجہ ترقی ملی جس کے بعد وہ دنیا کے ٹاپ 20 بیٹسمین میںشامل ہوئے اور رینکنگ میں 16 ویںنمبر پر آگئے ۔ انہوںنے سیریز کے دوران ایک ڈبل سنچری بھی اسکور کی وہ بابر اعظم کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں جو ٹاپ 20 میںشامل ہوئے ۔

آج یعنی اتوار کو جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، وہ زمبابوے سیریز میں184رنز اسکور کرنے کے بعد ایک درجہ ترقی پا کر عالمی نمبر 2بیٹسمین بن گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میںپاکستان 104 پوائنٹس کے ساتھ 5ویںپوزیشن پر ہےجبکہ انگلینڈپہلی اور بھارت دوسرے پر موجود ہے۔

بولرز رینکنگ میںحسن علی تیسرے نمبرپر براجمان ہیں جبکہ پہلا نمبر جسپریت بمراہ اور دوسرا راشد خان کا ہے۔

آلرائونڈرز میںبنگال ٹائیگرز کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے جبکہ محمد حفیظ تیسرے نمبر پر ہیں۔