بدبو……

August 08, 2018

میں ماہی گیر ہوں اور ڈوڈو صحافی۔

میں صبح مچھلیاں پکڑنے نکلتا ہوں، وہ خبریں۔

رات کو ملاقات ہوتی ہے۔

میں بتاتا ہوں،

’’سویرے سرمئی ہاتھ آئی۔

بیچنے گیا تو سیٹھ نے کہا، یہ نہیں، پاپلیٹ لاؤ۔

پاپلیٹ لے گیا تو سیٹھ بولا،

کالی نہیں، سفید چاہئے۔

سفید پاپلیٹ نہیں ملی، رہو لے کر پہنچا۔

سیٹھ خفا ہو گیا، رہو نہیں، مجھے جھینگا لا دو۔

سارا دن گزر گیا، دہاڑی نہیں لگی۔

مچھلیاں بدبو دینے لگی ہیں۔‘‘

میری بات سن کر ڈوڈو مایوسی سے کہتا ہے،

’’میرے ساتھ بھی یہی ہوا۔

خبریں چلی نہیں، بدبو دینے لگی ہیں۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)