ا لیکشن2018 ،گنتی،نتائج کی تیاری اور ترسیل کا معیار تنزلی کا شکار

August 10, 2018

اسلام آباد( عاطف شیرازی) عام انتخابات 2018 میں ووٹوں کی گنتی،نتائج مرتب کرنےاور ترسیل کے حوالے سے معیارتنزلی کاشکار رہاہےپلڈاٹ نے عام انتخابات 2018 کے معیار کے جائزے پر مشتمل اسکورکارڈ جاری کردیاہے ، عام انتخابات کے میعار کے حوالے سے مجموعی طور پر 51.79 فیصد پوائنٹس اسکور دیا گیا ہے جوکہ 2013میں56.76 فیصد کے مقابلے میں 5فیصد تنزلی کاشکارہوا۔ پلڈاٹ نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اعتراضات دور کرنے کیلئے تحقیقات کی سفارش بھی کی ہے ۔ اس حوالے سے نو منتخب حکومت اور حزب اختلاف کو مل بیٹھ کر تحقیقات کا طریقہ کار طے کرنا چاہیے اور ہوسکے تو اتفاق رائے سے آزادکمیشن بھی تشکیل دیناچاہیے ۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری کردہ اسکور کارڈ میں پولنگ والے دن انتظامات کو ماضی کی نسبت بہتر قرار دیتے ہوئے زیادہ64فیصد پوائنٹس دیے گئے ہیں تاہم ووٹوں کی گنتی ، نتائج مرتب کرنے اور ترسیل کے حوالے سے معیار تنزلی کا شکار رہا ہے اس مد میں 40فیصد پوائنٹس اسکور دیا ہے۔ 2013کے مقابلے میں 2018کے انتخابات کے دوران پولنگ والے دن عملے کی تربیت ، انتخابی عملے کی غیر جانبداریت اور مجموعی طور پر پولنگ انتظامات کے حوالے سے بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس پرکسی بھی حوالے سے زیادہ 64 فیصد پوائنٹس اسکوردیا گیا جوکہ 2013کے 44فیصدپوائنٹس رہا ، یہ تناسب2002اور 2008میں 40فیصدتھا۔پلڈاٹ کی جانب سے ’’عام انتخابات 2018 کے معیار کا جائزے کا اسکور کارڈ‘‘انتخابات 2002، 2008اور 2013کے جائزئوں کا تسلسل ہے ۔ 2013میں قبل ازانتخابات مہیا کر دہ صورتحال پر 62فیصد پوائنٹس کے مقابلے میں 12فیصد کمی کے بعد 2018میں 50فیصد پوائنٹس ر ہ گئی ہے ۔ اس حوالے سے 2018مئی میں پلڈاٹ کی جانب سے قبل از انتخابات کو غیر شفاف قراردیاگیا تھاجس میں خصوصی طور پر وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں کی آزادی پر سوالات اٹھے تھے ۔ پولنگ ڈے کے آپریشنز کوتسلی بخش قراردیاگیا ہے ۔