امریکہ کے ساتھ سفارتی تنازع، ترک کرنسی کی قدر میں شدید کمی

August 10, 2018

امریکہ کے ساتھ سفارتی تنازعہ کے بعد ترکی کی کرنسی لیرہ کی قدر میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز لیرہ کی قدر میں بارہ فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ میں 2 فی صد کمی ہوئی تھی جس کے بعد ایک ڈالر میں 5.4 لیرہ پرآگیا تھا ۔جبکہ یورو کے مقابلے میں یہ تناسب 6.3 فی صد پر آگیا۔

ترک کرنسی کی قدر میں کمی سے یورپی مالیاتی منڈیوں میں بھی بےچینی پھیل گئی ہے۔ امریکہ کے ساتھ تنازعہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری کے بعد کشیدگی کا باعث بنی ہے۔ پادری کی رہائی کے معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔