پرہیزی……

August 11, 2018

اس ریستوران میں بوفے سسٹم تھا۔
میں نے روٹی اٹھا کر چکھی، وہ نمک سے محروم تھی۔
مسالے دار بریانی کے بجائے ابلے ہوئے چاول تھے۔
چکن قورمہ مرچیں نہ ہونے کی وجہ سے بد ذائقہ تھا۔
آلو کی بھجیا بالکل پھیکی تھی۔
البتہ سوئٹ ڈشیں کئی تھیں۔
کسٹرڈ، پڈنگ، کھیر، زردہ، لب شیریں۔
سب میں ڈیوڑھا میٹھا ڈالا گیا تھا۔
میں نے ریستوران کے منیجر سے شکایت کی،
’’کیا آپ کے باورچی مریضوں کے لئے پرہیزی کھانے بناتے ہیں؟
کسی ڈش میں نمک مرچ نہیں۔‘‘
منیجر نے سنجیدگی سے جواب دیا،
’’سر، ہم سیلف سنسرشپ پر عمل کرتے ہیں۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)