انگلش کپتان روٹ نے بھارت کیخلاف کلین سوئپ کا سپنا دیکھ لیا

August 16, 2018

لندن( جنگ نیوز) انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کو برسٹل میں ایک بار کے باہر جھگڑا اور وہ لڑکوںکے ساتھ مار پیٹ کرنے کے معاملے میںعدالت نے بے قصور قرار دے دیا، اس فیصلے کے بعد انہیںتیسرے ٹیسٹ کی لئے انگلش اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 27سالہ کرکٹر پر برسٹل میں ایک بار کے باہر جھگڑا اور مارپیٹ کرنے کا الزام تھا جس پر گزشتہ ایک ہفتے سے عدالت میں قانونی کاروائی چل رہی تھی۔ ستمبر میں ہوئے اس مار پیٹ معاملے میں ایک شخص کو اسپتال میںداخؒل کرانا پڑا تھا۔میزبان سائیڈ کو ایجسٹن اور لارڈز ٹیسٹ میںبھارت کو دھول چٹانے کے بعد پانچ میچز کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل ہے۔ عمدہ کارکردگی کے پیش نظر انگلش کپتان جو روٹ نے وائٹ واش کا خواب آنکھوں میںسجالیا۔ اگر وہ کامیاب ہوئے تو 1959 کے بعد کسی بھارتی ٹیم کو اس ہزیمت کا شکار کرنے والے دوسرے انگلش کپتان ہوں گے۔ تاہم انہوںنے کھلاڑیوںمتنبہ کیا ہے کہ ٹیم سستی یا غفلت کی متحمل نہیںہوسکتی۔ ہمارا مقابلہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم سے ہے جسے کئی بہترین کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں۔خیال رہے کہ ہفتے سے ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لئے 13 رکنی انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لارڈز میںفتح پانے والی ٹیم کے تمام کھلاریوںکو برقرار رکھا گیا ہے۔