افغانستان میں ہونیوالے واقعات پر پاکستان مدد کرے، افتخار حسین

August 16, 2018

عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات میں مدد کرے۔

پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کابل اور غزنی کے واقعات سے خود پاکستان کا امیج بھی داوپر لگ چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویر پر قومی میڈیا کی خاموشی معنی خیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان میں کون لاکر دفنا رہا ہے،حکومت قوم کو اعتماد میں لےکر اپنی پوزیشن واضح کرکے پاک افغان تعلقات کو بچائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی لہر میں معصوم طلبا وطالبات کو نشانہ بنانا قابل مزمت ہے۔