الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا

August 17, 2018

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا جو آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی منظوری کےبعد ضمنی انتخابات کا شیڈول آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے 30 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 11اور صوبائی اسمبلی کے 19 سے زائد حلقوں پرضمنی انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نےشیڈول کی سمری منظوری کے لئےالیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

ضمنی انتخابات کرانے کےلئے تین تاریخیں ارسال کی گئی ہیں،ضمنی انتخاب 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان کروانے کی تجویز ہے،الیکشن کمیشن ایک تاریخ کی منظوری کے بعد شیڈول جاری کرے گا۔

واضح رہے این اے 35،این اے 53،این اے 60 ،این اے 63،این اے 65 این اے 69 ،این اے 103 این اے ، 124 این اے 131،این اے 243 میں ضمنی انتخاب ہوگا۔