سندھ کے سرکاری کالجوں میں داخلے شروع

August 17, 2018

سندھ بھرکے سرکاری کالجوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ، طلبہ داخلہ فارم محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری کالجوں میں داخلہ فارم جمع ہونا شروع ہوگئے ، داخلے آن لائن سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5ستمبر ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے مزید بتایا کہ تمام طلبا ء ویب سائٹ پر فارم آن لائن جمع کروائیں اور اگر انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے تو طلبا ءقریبی کالج میں فارم جمع کروائیںاور تمام کالجوں کو کلیم سینٹر کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب طلبا کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ میں خرابی آگئی ہے، ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم کے آپشنز نہیں کھل رہےجس کے باعثطلباء آن لائن فارم جمع کرانے کے لیے پریشان ہیں۔