قارئین کیا سوچتے ہیں… حسن نثار(17اگست2018)عمران خان! پلیز روک سکو تو روک لو

August 18, 2018

٭ جناب حسن نثار صاحب آپ نے آج کا کالم اچھا تحریر کیا ہے میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب کو اپنے ممبران پارلیمنٹ کو قابو میں رکھنے کی تلقین کرنی چاہئے اگر ایسا نہ ہوا تو خان صاحب کی 22 سال کی محنت پر بہت جلد پانی پھر جائے گا۔(محمد ناصر، لاہور)
٭جناب حسن نثار صاحب آپ نے اپنے کالم میں عمران خان صاحب کو درست مشورہ دیا ہے کہ وہ انتخابات جیت جانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور بالخصوص بزرگ شہری کو سر عام تھپڑ مارنے والے ایم پی اے عمران علی شاہ کے خلاف سخت کارروائی کریں وگرنہ تبدیلی کی باتیں محض باتیں ہی رہ جائیں گی۔(نذر اشرفی، کراچی )
٭جناب بہت زبردست کالم لکھا ہے میرا خیال ہے کہ اس کالم میں کی گئی باتیں عمران خان تک پہنچنی چاہیں۔ اور بالکل جی جو لوگ مڈل کلاس سے اب آگے آئیں گے ان پر بھی توجہ دینی ہو گی۔ جو سزا آپ نے تجویز کی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے کیونکہ ایک کو جب صحیح سزا ملے گی تو باقی کوئی بھی ایسا کرنےسے پہلے سوچے گا۔(وجاہت حمید)