عمران خان کی حلف برداری، تصویری جھلکیاں

August 18, 2018

عمران خان نے پاکستان کے22 وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔



حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔



تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

عمران خان نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہن کر وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم اور اداکار جاوید شیخ سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔







عمران خان کی وزیراعظم ہاؤس آمد

وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب، نومنتخب وزیراعظم عمران خان کوگارڈآف آنرپیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سلامی کے چبوترے پر گارڈ آف آنر لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔