سکاٹش لیبر پارٹی نے اپنے سابق رکن پارلیمنٹ جم شریدان کو معطل کردیا

August 20, 2018

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹش لیبر پارٹی نے پیزلے اور رینفر وے کے اپنے سابق ممبر پارلیمنٹ جم شریدان کو معطل کردیا ہے ان پر الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہودی کمیونٹی اور پارٹی کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹس کی تھیں، لیبر پارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ انفرادی واقات پر تبصرہ نہیں کرتے لیکن جم شریدان کے خلاف یہودی مخالف پوسٹ کے متعلق مکمل انکوائری کرائی جائے گی۔ ہم اس طرح کی شکایات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور س طرح کے روئیے کو ختم کرنے کیلئے پوری وت سے چیلنج کرتے ہیں۔