اورنگی ٹاؤن،دل کا دورہ پڑنے سےرکشہ ڈرائیور جاں بحق

August 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن طوری بنگش میں اتوار کی صبح رکشہ ڈارئیور رکشہ چلاتے ہوئے پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ادارے کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور اسے اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت55سالہ مسلم ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے،مقتول رکشہ ڈارئیور تھا اور اسکی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ،متوفی اقبال مارکیٹ سواتی محلہ کا رہائشی تھا۔