مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت3افراد جاں بحق

August 20, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاپوش نگر کے علاقے ناظم آباد بڑا میدان کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون بے ہوش ہو گئی جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 45سالہ صوبان خاتون زوجہ ساجد کے نام سے کی گئی ، کیماڑی میں واقع پنجیری کمپائونڈ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ صمد اللہ ولد منتظر خان کے نام سے کی گئی،پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی ڈھائی نمبر میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 13سالہ آزاد کے نام سے کی گئی ۔‎