آپ کا پیسہ چوری ہو رہا ہے میری مدد کریں، عمران

August 20, 2018

لاہور (مانیٹرنگ سیل) وزیر اعظم عمران خان نےکہاہے کہ کرپٹ افراد عوام کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے جا رہاے ہیں، عوام اس سلسلے میں میری مددکریں۔انہوں نے عوام سےاپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب بدعنوان لوگوں پر ہاتھ ڈالیں کے تو یہ ہر محکمے میں شور مچائیں گے لیکن آپ میرے ساتھ رہیں اور ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو آپ کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔