عمران خان کو جو لوگ لےکر آئے ہیں وہی نکالیں گے،احسن اقبال

August 21, 2018

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےقائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان نےخارجہ پالیسی کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیاجو لوگ ان کولےکر آئے ہیں وہی ان کو نکالیں گےہم ذمہ دارکردار ادا کریں گےصدر کے انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے مشورہ کررہے ہیں،پیپلزپارٹی اور ایم ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں،ایساامیدوار چاہتے ہیں جو سب کیلئے قابل قبول ہوہم حکومت کو کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے کیلئےمجبورکریں گےہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے۔پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پاور سیکٹر کے حوالے سے ٹھوس بات نہیں کی ہم نے پانچ سالہ دور میں اندھیروں کو دور کیاعمران خان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی ٹھوس بات نہیں کی عالمی برادری کی نظریں ہم پر ہیں،عمران خان نے وزارت داخلہ اپنے پاس رکھ لی.پاکستان کو فل ٹائم وزیر داخلہ چاہیےنیشنل ایکشن پلان، ایف آئی اے اور دہشت گردی کے معاملاتِ ہیں۔ہماری حکومت نے سی پیک کیلئے دن رات کام کیاہم نے تھرکول جیسے منصوبوں کو حقیقت بنایاہم نے انفراسٹرکچر کیلئے چین کے ساتھ کام کیاسی پیک میں میرپور، مظفرآباد اور مانسہرہ کو شامل کیا،سی پیک پوری دنیا میں پاکستان کا برانڈ بن گیا ہےمن گھڑت پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے پاکستان سی پیک کے قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہےہمیں سافٹ لون دیا گیا ہے جس سے انفراسٹرکچر کو بہتر کریں، بہتر ہوتاعمران خان تمام جاری میگا پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا اعلان کرتےعمران خان کی تقریر سن کر حیرت ہوئی انہیں یہ نہیں پتہ کہ وزیر اعظم کے اختیارات کیا ہیں یہ آن جاب ٹریننگ پاکستان کو بہت مہنگی پڑےگی ہمارے وزیراعظم نے ایک یونین کونسل نہیں چلائی عمران خان کے خطاب کی چیزیں ہر جماعت کے منشور میں ہیں عمران خان نے خواہشات بتا دیں ہیں یہ نہیں بتایاعمل کیسے کریں گے۔نومنتخب وزیراعظم نے قوم سے ستاروں کے وعدے کیے ہیں خواب کی تکمیل کیلئے مشرف کی ٹیم کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہاعمران خان نے وزیراعظم ہاوس کے نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی ہیں حالانکہ نواز شریف نے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیےشہباز شریف کبھی وزیر اعلیٰ ہاوس میں نہیں رہےپہلی کابینہ کا پہلا آئٹم، نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنا، عمران خان کو مشرف تو یاد نہیں آئےیہ رول آف لا نہیں سیاسی انتقام ہے وزیراعظم عمران خان نے دو تقریروں میں کلھبوشن کا ذکرتک نہیں کیا۔