پاکستان ویسٹ انڈیز کے دو T20 امریکا میں ہوں گے

August 24, 2018

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے دونوں ملکوں کے درمیان فلوریڈا امریکا میں دو ٹی ٹونٹی میچزبھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امریکا میں دو ٹی ٹونٹی میچوں کے علاوہ سیریز اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوگی ۔

سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی اور 3 ٹیسٹ میچ جولائی 2021 میں ہوں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے میچز ایف ٹی پی کا حصہ ہیں ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اسی برس ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے متحدہ عرب امارات بھی آئے گی۔