بالی وڈ ڈانسرابھیجیت شندے نے خودکشی کرلی

August 24, 2018

بالی وڈ کے مشہور ریپر اور ڈانسر ابھیجیت شندے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانسر ابھیجیت شندے ممبئی میں رہائش پذیر تھے جہاں انہوں نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس میں ڈانسر نے بینک اکاؤنٹس بیٹی کے نام منتقل کرنے کا کہا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈانسر گھریلو معاملات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا جب کہ اہلیہ سے علیحدگی کے بعد متعدد بار بیٹی سے ملنے کی کوشش بھی کی تھی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پولیس نے ابھیجیت شندے کی خودکشی کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابھیجیت شندے مشہور ڈانسر اور ریپر تھے جنہوں نے بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا جس میں اجے دیوگن، رنبیر کپور، رنویر سنگھ سمیت کئی شامل ہیں۔