ایشین گیمزہاکی میں پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی

August 28, 2018

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نےاپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے دی اورٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کر لی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میںجاری ایشین گیمز میںپاکستان نے آج اپنے آخری پول میچ میں بنگلادیش کو 0-5سے شکست دی۔ ٹیم کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے2،2 اور علی شان نے ایک گول کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں ملائیشیا کو 1-4 سےاور قازقستان کو 0-16 سے شکست دی تھی، ٹیم نے اپنے 5 میچز میںحریف ٹیموں کے خلاف 45 گول کیے تاہم قومی ٹیم کے خلاف صرف ایک گول اسکور ہوا۔

یاد رہے کہ ٹیم پاکستان پول بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور ساتھ ہی پول اے میں بھارت بھی 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔