فیڈرر، شراپوا یو ایس اوپن کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

August 29, 2018

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور روس کی ماریہ شراپوا نے یو ایس اوپن کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


نیویارک میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ جاپان کے یویہیتو نیشیویکا سے ہوا جس میں فیڈرر نے جاپانی حریف کی ایک نہ چلنے دی اور میچ چھ دو، چھ دو اور چھ چار سے جیت کر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں نک کرائیگوس نے رادو البوٹ کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ، دو چھ، چھ چار اور چھ دو سے ہرا دیا ۔

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں روسی اسٹار ماریہ شراپوا کا سامنا سوئس کھلاڑی پیٹی اشنائڈر سے ہوا۔مقابلے میں سوئس کھلاڑی کو ماریہ نے چھ دو، سات چھ سے ہراکر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی ۔