فین نے خواہش ظاہر کی ارجن کپورنے پوری کرڈالی

September 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

عام طور پر فلمی ستاروں کے پاس ان کے مداحوں کی ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں آتی ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ہی ایسی ہوتی ہیں جو کہ پوری ہوجاتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو اپنے ایک مداح کی خواہش اتنی پسند آئی کہ انہوں نے وہ پوری کرڈالی۔

ارجن کو امریکا میں رہائش پذید قوت سماعت سے محروم ایک فین کی درخواست موصول ہوئی جس میں انکے مداح کا کہنا تھا کہ وہ اسے بہت پسند ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں سن نہیں سکتا اور چاہتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز سب ٹائٹلز کے ساتھ جاری کریں۔

ارجن فین کی اس درخواست پر عمل کرتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھ گئے اور اشاروں کی زبان میں ویڈیو جاری کرکے اس مداح کو محبت بھر پیغام دے ڈالا۔