آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کی یادگاری اشیاء نیلامی کیلئے تیار

September 02, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

مشہور امریکی اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ آنجہانی مارلن منرو کی یادگاری اشیاء نیلامی کے لیےتیار ہیں۔

ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جولینز آکشنز کے تحت نیلامی کیلئے پیش کی گئیں سینکڑوں اشیاء میں مارلن منرو کی نایاب تصاویر،پینٹنگز، خطوط، زیورات اورمختلف فلموں میں استعمال ہونیوالے ملبوسات، گاؤنزاور ذاتی لباس شامل ہیں۔

یہ دیدہ زیب اور نادر و نایاب اشیاء اکتوبرمیں نیلام کئے جائینگی جس میں بڑی تعداد میں مداحوں کے شامل ہونے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہیں جبکہ یہ اشیاء کئی ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔