کرائم پر قابو پانےکیلئے اسٹریٹ واچ پولیس تیارہے،امیر شیخ

September 02, 2018

کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانےکےلیے اسٹریٹ واچ پولیس تیارکرلی،خصوصی ٹیم شہرمیں جاری اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں مدد گارہوگی۔

اپنےایک بیان میں کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیار اور موٹرسائیکلیں دی گئی ہیں،اسٹریٹ واچ فورس کےلیے کنٹرول روم بنایا جارہا ہےاورڈی ایس پی رینک کا افسر کنٹرول روم میں ہر وقت موجود ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واچ فورس ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کام کرے گی جس کو اگلے مرحلے میں شہر بھر میں تعینات کردیا جائے گا۔