مصباح الحق نے کرکٹ میں سہولیات کے فقدان پر آواز اٹھادی

September 03, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سہولیات کے فقدان کےخلاف آواز بلند کردی ۔

مصباح الحق نے مطالبہ کیا کہ فرسٹ کلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ والا ماحول دیا جائے،میدان اور پچیزبین الاقوامی معیار کی ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹرز کےلئے ڈریسنگ رومز اچھے ہونے چاہئیں ،جہاں بیٹھ کر وہ کھیل کو انجوائے کرسکے نہ کہ ایسا ماحول ہو کہ 6گھنٹے اسے سزا لگیں۔

مصباح الحق نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور کے ڈریسنگ روم کی ناقص صورتحال کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت بھی کی تھی ۔