اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت کرنے والے بیکٹیریا

September 04, 2018

اینٹی بایوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کرلینے والے بیکٹیریا کو اب ایک سے زیادہ دواوں سے ختم کیا جاسکے گا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہونے والی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہےکہ چار یا پانچ اینٹی بایوٹک گولیاں ایسے بیکٹریا سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہیںجو کسی ایک دوا کے خلاف مزاحمت پیدا کرلیتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے 4 یا 5 گولیوں کے 8 ہزار کے قریب موثر کمبی نیشن دریافت کیے ہیں جو کہ بیکٹریا سے لڑنےکے لیے موثر ثابت ہونگے۔