ٹیکساس میں سر پھری خاتون نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا

September 04, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


ٹیکساس میں سر پھری خاتون نے پولیس کو نہ صرف تگنی کا ناچ نچا دیا بلکہ اپنے بچوں کی جان بھی خطرے میں ڈال دی لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور بلا آخر پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گئیں۔

ٹیکساس کے علاقے میں 100میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑانی شرو ع کر دی جبکہ صورتحال دیکھ کر پولیس نے بھی اس چور خاتون کا پیچھا شرو ع کر دیا ۔

یہ خاتون پولیس سے بچنے کی کوشش میں تیز رفتاری سے سڑکوں پر گاڑی دوڑاتی رہیں اور ایک کار سے ٹکرا کر دوسری گاڑی میں فرار کی کوشش کی اور اس دوران گاڑی میں مو جود اپنے بچوں کی جان بھی خطرے میں ڈال دی تاہم قسمت سے ساتھ نہ دیا اور بلا آخر پولیس نے اسے دھر لیا اور بچوں کو بحفاظت تحویل میں لے لیا ۔


مکمل خبر پڑھیں