وینس میں 75 واں فلم فیسٹیول ، فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوۂ گر

September 04, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں 75 ویں فلم فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں ایک طرف نئی آنے والی فلموں کے پریمیئرز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی کہکشاں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

فلم فیسٹیول کے افتتاح پردنیا بھر سے لاتعداد اداکار ، ہدایت کاراورپروڈیوسرز شرکت کے لئے پہنچے ہیں جو اپنی فلموں کے پریمیئرز کی نمائندگی کریں گے ۔

فلموں کے پریمیئرز میں ڈیکوٹا جانسن فلم سپریو کے لئے جبکہ جیوری کے صدرGuillermo del Toro ، ڈیکوٹا فیننگ اور ریان گوسلنگ، نوامی واٹس سمیت ہالی وڈ اداکاروں کا جھرمٹ اُمڈ آیا جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا جمِ غفیر بھی بے چین دکھائی دے رہا ہے جواپنے پسندیدہ فنکارکے ساتھ تصاویر بنوانے اورآٹو گراف لے رہے ہیں۔

اس فلم فیسٹیول میں میزبانی کے فرائضMichele Riondinoنبھا رہے ہیں جبکہ فیسٹویل میں شامل فلمیں گولڈن لائن ایوارڈکی حقدار اسی وقت قرار پائیں گی جب وہ جیوری کے معیار پر پورا اتریں گی۔ بہترین فلم کا انتخاب انٹرنیشنل جیوری کرے گی جبکہ جیوری کے صدر معروف میکسیکن ہدایتکارGuillermo del Toro ہیں جبکہ دیگر جیوری ممبران میںChristoph Waltz، نوامی واٹس،Taika Waititiاور Sylvia Chang بھی شامل ہیں۔

دلکش ملبوسات زیب تن کئے اداکاروں اور منفرد فلموں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 08ستمبر تک جاری رہے گا۔


مکمل خبر پڑھیں