ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامہ فلم "ٹوئینٹی ٹو جولائی" کا نیا ٹریلر جاری

September 05, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم 'ٹوئینٹی ٹو جولائی کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارپال گرین گراس کی اس فلم کی کہانی ناروے میں22جولائی 2011میں پیش آنیوالے دہشت گردی کے ایسے واقعات کی عکاسی کر رہی ہے جب نہ صر ف لوگ جان سے گئے بلکہ بچ جانیوالے لوگوں کی زندگی پر اس واقعے کے برے اثرات مرتب ہوئے ۔

اسکاٹ ریوڈن اور ایلی بش کی مچترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کاسٹ میں تھور بجن ہور،جوئی گارڈن ، لارز ہینسن اورانیک وونڈر سمیت کئی فنکار ہام کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔یہ ڈرامہ فلم 10اکتوبر کو دنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔