پاکستان ملی تحریک کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کانفرنس

September 10, 2018

پیرسلطان فیاض الحسن سروری قادری نےکہا ہے کہ یوم دفاع کا دن ہمیں اپنے شہداءکی عظیم قربانیوںکاپیغام دیتا ہے،انہوں نے یہ بات پاکستان ملی تحریک کے زیر اہتمام یوم دفاع شہدائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لانڈھی لیبر اسکوائر میں واقع علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی عید گاہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے دیگر شرکاء جس میں مفتی عبدالقادر جعفر،علامہ قاری سجاد تنولی،بلال سلیم قادری،پیر عبد الخالق آفریدی، پی ٹی آئی کے ایم پی اے راجہ اظہر،غوث بخش مہروی ریحان قادری اور دیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین کا کانفرنس سے خطاب کے موقع پر کہنا تھا کہ ملک ملت و ملت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں ہم شہادت کیلئے ہر لمحہ تیار وکامران ہیں اور ملک پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کر یں گے اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

ہم غازیوں کو اور شہیدوں کے اہل خانہ کو زبردست خراج وتحسین وعقیدت پیش کرتے ہیں کہ قوم کے ان ہیروز کی ہی بدولت پوری قوم آج آزاد فضاء میں سانس لے رہی ہے۔

تقریب کے آخر میں کےمہمان خصوصی پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے دعا کرائی جس میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کیلئے خصوصی دعائیں شامل تھیں۔