کراچی میں سرکاری گاڑیاں کون چھین رہا ہے ؟

September 10, 2018

کراچی میں سرکاری گاڑیاں کون چھین رہا ہے؟ تفتیشی حکام نےحالیہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کے گروہ کی نشاندہی کا دعوی کیا ہے ۔

حکام کے مطابق گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 2گروپ ملوث ہیں، ان میں سے ایک گروپ کاتعلق خیرپورسےہےجبکہ واردات میں مقامی کارندے بھی حصہ لیتےہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی چھیننے کےبعد2سے3روزتک اسے شہرمیں رکھتے ہیں، پھراصل نمبرپلیٹ کے ذریعےہی شہرسےباہرلےجاتےہیں۔

کراچی میں دو سال کے دوران 64 سرکاری گاڑیاں چوری یا چھینی جاچکی ہیں۔