ان فٹ چندی مل ایشیا کپ سے باہر

September 11, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے زبردست دھچکہ لگا ہے۔ سری لنکا کے سینئر بیٹسمین دنیش چندی مل ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سری لنکا ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں چندی مل کی انگلی زخمی ہوئی تھی ۔ سری لنکا کرکٹ نے چندی مل کی جگہ نروشان ڈک ویلا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔